تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40

یاسر عرفات کے قتل کی تحقیقات کیلئے عالمی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

جیو نیوز - قاہرہ… عرب لیگ نے ایک بار پھر مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مبینہ قتل کی تحقیقات کیلئے عالمی کمیشن کے قیام مطالبہ کردیا۔ عرب لیگ کے نائب سیکریٹری جنرل احمد الصبیح نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے خصوصی اجلاس میں 2004ء میں مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مبینہ قتل کے محرکات پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء قتل کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار عالمی کمیشن قائم اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ سوئس سائنسدان نے انکشاف کیا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سابق فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو تابکار مواد پلونیم کے ذریعے قتل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.