19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:26
بھارت،کارکمپنی کے ملازمین کا منیجرز پر حملہ،ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں کار مینوفیکچرنگ کمپنی کے ملازمین نے منیجرز پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔کمپنی حکام کے مطابق بھارت میں دارالحکومت نئی دلی کے قریب کار مینوفیکچرنگ کمپنی کے ملازمین نے رات گئے منیجرز زپر حملہ کردیا، حکام کے مطابق پلانٹ کے مین کانفرنس روم سے ایک جلی ہوئی لاش بھی برآمد ہوئی ہے تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حملے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ کمپنی حکام نے پروڈکشن مکمل طور پر بند کردی ہے۔