20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:10
شام، مخالفین کا عراق اور ترکی کی سرحد پر چیک پوسٹوں پر قبضہ
جیو نیوز - دمشق… جمعرات کے روز شام میں جھڑپوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 248 افراد ہلاک ہیں شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ روز شام میں جھڑپوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 109 عام شہری،93سرکاری فوجی اہل کار اور 46 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ،تنظیم کے مطابق مارچ 2011 میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں،شام کے دارالحکومت دمشق کے علاوہ حمص ،حلب ،حما اور ادلب میں حکومت مخالفین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ ادھر حکومت مخالفین نے عراق اور ترکی کی سرحد کے قریب 21فوجیوں کو ہلاک کرکے2چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔