20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:18
جرمن شہری ڈرون حملے میں کیسے مارا گیا،جرمنی میں تحقیقات
جیو نیوز - کراچی…پاکستان میں دو سال پہلے ہونے والے ایک امریکی ڈرون حملے کی قانونی حیثیت پر جرمنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حملے میں جرمن شہری بھی مارا گیا تھا۔امریکا نے چار اکتوبر 2010 کو شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس میں جرمن شہری بن یامین سمیت کئی شدت پسند مارے گئے تھے۔ جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حملے کی تحقیقات 10 جولائی کو شروع کی گئیں۔ تحقیقات کا مقصد یہ جاننا ہے کہ اکتوبر 2010 میں کیا گیا ڈرون حملہ عالمی قوانین کے مطابق تھا یا نہیں۔