21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:42
برونائی میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،10 فوجی ہلاک،دولاپتہ
جیو نیوز - دارالسلام… برونائی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دس فوجی ہلاک ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی تربیت کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ اُن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ برونائی کی وزرات دفاع کے مطابق حادثے میں دو افراد لاپتہ جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق زخمی افراد کو ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے حادثے کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔