تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:37

ہانگ کانگ میں کتابوں کے سالانہ میلے کا انعقاد

جیو نیوز - ہانگ کانگ …ہانگ کانگ میں کتابوں کے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس سالانہ بک فیئر میں دنیا بھرسے 23ممالک کے پانچ سو تیس افراد نے شرکت کی اور اس میں رکھی کتابوں سے مستفید ہو ئے ۔کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور مطالعے کیلئے الیکٹرانک کتابیں بھی رکھی گئیں جو حاضرین کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہیں۔اسکے علاوہ میلے میں اسکینگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کر وائی گئی جس کی مدد سے شرکاء اپنی من پسند کتاب کم وقت میں تلاش کر کے اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔اس دلچسپ کتب میلے کا انعقاد ہانگ کانگ ٹریڈ دیولپمنٹ کونسل کے تحت کیا گیا جس کا مقصدمعلومات میں اضافہ اور کتب بینی کے رجحان کو بڑھانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.