تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:9

اسپین،جنگلات میں لگی آگ رہائشی علاقے تک پہنچ گئی،3افراد ہلاک

جیو نیوز - میڈرڈ… اسپین میں جنگلات میں لگی آگ رہائشی علاقے تک جاپہنچی جس سے تین افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔ مشیر برائے داخلی امور کے مطابق Girona میں لگی آگ نے انیس ہزار ایکڑ کو لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ تیز ہواوٴں کے باعث آگ قریبی رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ آگ کو بجھانے کے لیے تین سو سے زائد فائر فائٹرز اور سیکیورٹی فورسز کے سو اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے سے لوگوں کو محفوظ علاقوں تک منتقل کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.