23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:41
ا سپین کے جنگلات میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 19 زخمی
جیو نیوز - میڈرڈ …اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ جیرونا کے علاقے میں لگنے والی آگ نے 19ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور متعدد رہائشی علاقوں سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرادیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں 3سو فائر فائٹرز اور 100 سے زائد سیکیورٹی اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔