تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:30

عراقی سرحد کے قریب ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4فوجی ہلاک

جیو نیوز - دیارباقر… ترکی میں عراقی سرحد کے قریب ترک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ میں 4فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ترکی کی فوج کے ملٹری جنرل اسٹاف کے مطابق گزشتہ روزایس 70 فوجی ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے دوران پرواز اچانک اُس وقت ختم ہوگیا جب وہ معمول کے مشن پر تھا۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ ہیلی کاپٹر کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا یا وہ کسی تکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔ حادثہ میں 4ترک فوجیوں کی ہلاکت او ر 8کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ عراقی سرحد کے ساتھ کردستان باغی فورس متحرک ہے جو سرحدپار دراندازی کرتے ہوئے ترک فوجی تنصیبات پر آئے روز حملے کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.