23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:4
نیپال : مسافر بس دریا میں گر گئی، 15 افراد ہلاک
جیو نیوز - کھٹمنڈو… نیپال میں تیزرفتار مسافر بس دریا میں گر جانے کے نتیجہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیپالی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس وسطی شہر بٹ وال سے سان کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک سومیٹر نیچے دریا میں جاگری حادثے میں 4افراد شدید زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ نیپال میں حالیہ دنوں کے دوران مسافر بسوں کے متعدد حادثوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔