12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:17
روس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،10افراد ہلاک
جیو نیوز - ماسکو… روس میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور 4ز خمی ہوگئے ۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق روس میں مشرق بعید کے علاقے میں چھوٹے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی ، 28 مسافروں کولے جانے والے طیارے میں عملے کے دو ارکان سمیت 14 افراد سوار تھے۔ دو انجن والے طیارے کا ملبہ اور بچ جانے والوں کو ہیلی کاپٹر تلاش کررہا ہے ، اب تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔