تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:19

یمنی صدر نے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہوں کو برطرف کر دیا

جیو نیوز - صنعاء …یمن کے صدر عبدربو منصور ہادی نے قومی سلامتی کے ادارے اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہوں کو برطرف کر دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان دونوں عہدیداروں کو سابق صدر علی عبداللہ صالح کے ساتھ وفاداریاں رکھنے پر ہٹایا گیا۔ قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ علی محمد الاالنبی کی جگہ جنوب صوبے ”شیوا“ کے گورنر علی حسن الاحمدی جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مجاہد علی گوتائیم کی جگہ محمد حسن الالیفی کو تعینات کیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق سابق صدر کے برادر نسبتی علی صالح الاحمر کو بھی برطرف کردیاگیا جو مسلح افراج کے سربراہ کے آفس میں بطور ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ صدر منصورہادی نے اپنی کابینہ میں بعض ردوبدل کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.