تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:9

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ پڑا

جیو نیوز - گوئٹے مالا سٹی… وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے40 کلومیٹر دور فوگو آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھوئیں کے بادل فضاء میں ایک کلو میٹر تک بلند ہوگئے۔ حکام نے خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے آتش فشاں کے قریب واقع رہائشی علاقوں سے 8 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید 23 ہزار افراد کو بھی نکالا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.