17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:28
انڈونیشیا کے آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی
جیو نیوز - جکارتا… انڈونیشیا کاآتش فشاں مسلسل راکھ اگل رہاہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ انڈونیشیا کے آتش فشاں ماوٴنٹ Gamalama سے ایک ہزار میٹر بلند راکھ اور دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں اور اس کا ملبہ دور دور تک پھیل رہا ہے۔ راکھ کا یہ سلسلہ مشرقی ، جنوب مشرقی اور جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے ، شمالی شہر Ternateراکھ اور دھوئیں سے بری طرح متاثر ہو ا ہے۔ لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات نہیں دئیے گئے تاہم لوگ ماسک کو استعمال کررہے ہیں ، اسی ہفتے قبل علاقے میں ہائی الرٹ کردیا گیا تھا