تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:40

پاک بھارت سیکرٹری تجارت مذاکرات جمعرات سے ہونگے

جیو نیوز - اسلام آباد…پاک بھارت سیکرٹری تجارت مذاکرات 20 ستمبر سے شروع ہونگے۔ بھارتی سیکرٹری تجارت ایس آر راؤ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ 20 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر پہنچیں گے، ان کا وفد 11 افراد پر مشتمل ہوگا۔ پاکستانی وفد سیکرٹری تجارت منیر قریشی کی قیادت میں مذاکرات میں حصہ لے گا۔ مذاکرات میں منفی تجارتی فہرست، تجارتی راستوں، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی تجارت سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.