18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:5
اسلام مخالف فلم:دنیا بھر میں احتجاج و ریلی،متعدد افراد گرفتار
جیو نیوز - جکارتہ …امریکا میں بنائی گئی اسلام مخالف فلم کیخلاف آج بھی دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے۔اور ریلیاں نکالی گئیں۔مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔تیونس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہزاروں افراد نے توہین آمیز فلم کے خلاف ریلی نکالی۔ یمن میں بھی مظاہرے کیے گئے ،انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 11پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، جبکہ 4 مظاہرین کوگرفتار کرلیا گیا، گستاخانہ فلم کوافغانستان،بھارت ،پاکستان کے بعد بیلجئیم اور جرمنی میں بھی انٹرنیٹ پر بلاک کردیا گیا ہے ۔