تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:30

افغانستان سے فوجی انخلاء کی امریکی حکمت عملی خطرے میں ، ڈگلس الیگزینڈر

جیو نیوز - لندن… برطانوی اپوزیش جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈگلس الیگزینڈر نے کہا ہے کہ افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشنز اور گشت کا سلسلہ ختم کرنے سے 2014ء میں افغانستان سے فوجی انخلاء کی امریکی حکمت عملی خطرے میں پڑ گئی۔ رواں سال افغانستان میں افغان فورسز کی وردی میں جنگجوؤں نے 51 اتحادی فوجیوں کو قتل کر دیا جس کے باعث نیٹو نے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشنز اور گشت کا سلسلہ روک دیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مزید مشترکہ فوجی آپریشنز کیلئے اب علاقائی کمانڈر کی منظوری قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ نیٹو کا فیصلہ خطرات کی سطح کو کم کرنے کی حکمت کا ایک حصہ ہے۔ بدھ کو مقامی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈوگلس الیگزنڈر نے کہاکہ نیٹو کے اس اعلان نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.