تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:17

بل گیٹس ارب پتیوں کی فہرست میں بدستورسرفہرست

جیو نیوز - نیویارک …معروف جریدے فوربس نے امریکا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کردی ہے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ارب پتیوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر رہے۔ فوربزمیگزین کے سرورق پروارن بفے اوراوپراوینفرینے بھی جگہ بنالی ۔امریکی جریدے فوربس نے امریکا کے چار سوامیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بل گیٹس 19ویں مرتبہ امریکا کے امیرترین شخص بن گئے،جن کی دولت کا تخمینہ چھیاسٹھ ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ وارن بفے چھیالیس ارب ڈالر کے ساتھ امریکا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ امیر ترین افراد کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر لیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اکتالیس ارب ڈالر ہیں۔ اوپراوینفرے دو اعشاریہ سات ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین افراد کی لسٹ میں ایک سو اکیاون ویں نمبر پر ہیں۔ امریکی جریدے فوربس کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پنتالیس خواتین بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.