تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:43

افغان حکام کان کنی کا مسودہ نظر ثانی کیلئیجلد پیش کریں گے، بان کی مون

جیو نیوز - کابل…افغان حکام کان کنی قوانین سے متعلق مسودہ جلد نظر ثانی کیلئے حکومت کو پیش کریں گے۔ جبکہ امریکی حکومت نے کہا ہے کہ افغانستان میں 10 کھرب ڈالر مالیت سے زائد غیر دریافت شدہ قدرتی وسائل موجود ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان نے برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کان کنی قوانین سے متعلق مسودہ دو ہفتے میں نظر ثانی کیلئے حکومت کو بھیج دیں گے۔ کان کنی سے متعلق قانون سازی کے بعد توقع ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ کان کنی سے متعلق نئی قانون سازی کی مغربی ڈونرز اور عالمی بنک نے حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیل اور معدنیات کی دریافت سے افغانستان کی معیشت مستحکم بنیادوں پر استورا ہو جائیگی اور انہیں بین الاقوامی امداد سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائیگی۔ تاہم رواں سال ماہ جولائی میں مائننگ کمپنیوں اور سفارتکاروں کو اس وقت حیرت ہوئی جب کابینہ کے بعض ارکان نے کان کنی سے متعلق قانون سازی کی یہ کہہ کر مخالفت کر دی کہ اس سے غیر ملکی استحصال میں اضافہ اور ملکی مفادات کو خطرہ ہوگا۔ افغان وزارت معدنیات کے سینئر مشیر احسان اللہ طاہری نے بتایا کہ اگر قانون کی منظوری نہیں دی گئی تو افغانستان کوئی بھی نہیں آئیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.