تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:47

ایران کی فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز کارٹوں کی شدید مذمت

جیو نیوز - تہران … ایران نے فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز کارٹون کی شدید لفظوں میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی ایسے نفرت آویز مواد کی اشاعت پر خاموشی اسلام فوبیا کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں توہین آمیز فلم کی تیاری اور اس کے بعد فرانسیسی جریدہ میں توہین آمیز کارٹوں کی اشاعت مسلمانوں کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت توہین آمیز کارٹوں کی اشاعت کی شدید لفظوں میں مذمت کرتی ہے اور مسلمانوں میں پائے جانے والے غم اور غصے میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے پیچھے یہودی لابی کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شر انگیز کارروائیوں میں تمام دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ فرانسیسی حکومت مسلمانوں کے جذبات کو محسوس کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.