تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:59

افغانستان: نیٹو کے ایک درجن ٹینکرز کو آگ لگا دی گئی

جیو نیوز - کابل … افغانستان میں عسکریت پسندوں نے نیٹو کے ایک درجن ٹینکرز کو آگ لگا دی جبکہ طالبان نے 14 لوگوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان کے مغربی صوبہ فاراہ میں کندھار اور ہرات کو ملانے والی سڑک پر عسکریت پسندوں نے ایک درجن سے زائد ٹینکرز کو اس وقت آگ لگا دی جب وہ مختلف اشیاء اور تیل لیکر اتحادی فوجیوں کو فراہم کرنے کیلئے جا رہے تھے۔ طالبان نے گاڑیوں کو جلانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور 14 افراد کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واقعہ میں 11 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.