تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:57

سرحد پار گولہ باری پاک افغان تعلقات کیلئے خطرہ ہے، زلمے رسول

جیو نیوز - اقوام متحدہ… افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ سرحد پار سے کی جانے والی گولہ باری پاک افغان باہمی تعلقات کے لئے خطرہ ہے۔ افغان وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں کو رکوانے میں ناکامی پاک افغان تعلقات کے لیے خطرہ ہے، جس کے منفی نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔ زلمے رسول نے خاص طور پر مشرقی افغان صوبوں کنڑ اور نورستان میں گولہ باری کا ذکر کیا۔ افغانستان نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر اضافی فوج اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری بھی بھیج دی ہے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ افغان بارڈر پر مضبوط سیکیورٹی فورس تعینات ہے اور چوکیوں پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.