تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:23

بیلا روس جدید لڑاکا طیارے حاصل کرے گا

جیو نیوز - منسلک …سابق سوویت ریاست بیلا روس نے اپنے ملکی دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے روس سے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو نے ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے اور اس سلسلہ میں ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ لوکاشنکو نے کہا کہ اس طیارے کو ہنگامی حالات میں استعمال کیا جائے گا جبکہ عام حالات میں سرحدوں کی نگرانی کیلئے موجودہ طیاروں کا استعمال جاری رکھا جائے گا تاہم انہوں نے روسی طیاروں کی قسم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.