23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:13
یونان میں چاقووٴں کے حملے میں دو پاکستانی زخمی
جیو نیوز - ایتھنز… یونان میں نسل پرستوں نے چاقووٴں سے حملہ کرکے دو پاکستانیوں کو زخمی کردیا،ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے میٹامورفوسی میں نسلی تعصب کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے کچھ ہی دیر بعد ایک موٹرسائیکل اور کار میں سوار نسل پرست افراد نے تین پاکستانیوں کو روک کر چاقووٴں سے حملہ کردیا۔ حملے میں دو پاکستانی زخمی ہوگئے جبکہ ایک نے بھاگ کر جان بچالی۔ زخمی ہونے والے دونوں پاکستانی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔