25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:37
طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی ، امریکی فوجیوں کے کورٹ مارشل کا اعلان
جیو نیوز - واشنگٹن… پینٹاگون نے افغانستان میں طالبان کی لاشوں کی بے حر متی کر نے والے دو امریکی فوجیوں کے کورٹ مارشل کا اعلان کردیاہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 امریکی فوجیوں نے جولائی 2011 میں افغانستان کے صوبے ہلمند میں 3 طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی تھی اور غیر مہذب ویڈیو اور تصویریں بنائی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں اور جرم ثابت ہونے پر دو فوجیوں کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے پر افغانستان میں شدید احتجاج ہوا تھا اور امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے واقعے کی مذمت کی تھی اور افغانستان سے معافی بھی مانگی تھی۔