تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:37

جنرل اسمبلی سے خطاب ، زمبابوے کے صدر سلامتی کونسل پر برس پڑے

جیو نیوز - اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے سلامتی کونسل پر برس پڑے۔ لیبیا میں نیٹوکی مداخلت اور معمر قذافی کو ہٹانے کے طریقے کی شدید مذمت کی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ موگابے نے کہا کہ لیبیا میں امریکی سفیرکی ہلاکت قابل مذمت ہے تاہم معمر قذافی کے بہیمانہ قتل کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔ لیبیا میں نیٹو کے مشن کا مقصد شہریوں کی حفاظت کرنا تھا لیکن اسے قذافی کو ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا اور معمر قذافی اوران کے اہل خانہ کو گھیر کر مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک نے لیبیا میں افریقی یونین کی امن کوششوں کو نظرانداز کیا۔ رابرٹ موگابے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ارکان میں ایک تہائی افریقی ملک ہیں پھر بھی افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل نہیں،کیا یہی جمہوریت ،انصاف اور گڈ گورننس ہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.