27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:38
شام میں گذشتہ روز305افراد ہلاک ہوئے، انسانی حقوق گروپ
جیو نیوز - بیروت… شام میں جاری فسادات میں ایک دن میں تین سو پانچ افراد ہلاک کر دئے گئے، 18 ماہ سے جاری بغاوت کے دوران بدھ کا دن سب سے خونیں ثابت ہوا۔ شام میں ڈیڑھ سال سے جاری ہنگا موں کا مشاہدہ کرنے والے انسانی حقوق کے گروپ نے بیروت میں بتایا کہ مارچ 2011 میں شروع ہونے والے فسادات میں یہ ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مشاہدہ گروپ کے سربراہ نے بتایا کہ تین سو پانچ ہلاک افراد میں صرف وہ شامل ہیں جن کی شناخت ہو گئی ہے ،اگر نامعلوم لاشوں کو گنا جائے تو ہلاکتوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے۔ہلاک ہونے والوں میں 199سویلین ہیں ۔ صدربشارالاسدکی حکومت کے خلاف تحریک میں اب تک تیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔