تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:22

چیچنیا نے اسلام مخالف امریکی فلم پر پابندی عائد کر دی

جیو نیوز - گروزنی… شمالی قفقاز کی روسی ریاست چیچنیا نے اسلام مخالف امریکی فلم پر پابندی عائد کر دی۔ چیچنیا کے وزیر اطلاعات مراد تاجیف نے بتایا کہ فلم میں اسلام اور پیغمبر کی شان میں گستاخی کی گئی ہے جس پر پابندی کیلئے ہم مقامی عدالت میں رٹ دائر کی تھی۔ جمعہ کو لینن سکی ڈسٹرکٹ نے اسلام مخالف امریکی فلم کو انتہا پسندانہ قرار دیتے ہوئے چیچنیا میں فلم پر پابندی کا حکم دیایا۔ انہوں نے کہاکہ شمالی قفقاز کی ریاست میں یوٹیوب پر بھی فلم تک رسائی روک دی گئی۔ ماسکو کی عدالت میں بھی اسلام مخالف امریکی فلم پر پابندی کیلئے عدالت میں رٹ دائر کر دی گئی ہے جس کا فیصلہ یکم اکتوبر کو آنے کا امکان ہے۔ دریں اثناء جمعہ کو شمالی قفقاز اور یوکرین کے علاقے کریمیا میں اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.