تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:52

او آئی سی نے گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستانی قرارداد منظور کرلی

جیو نیوز - اقوام متحدہ… گستاخانہ فلم اور خاکوں کیخلاف پیش کی گئی پاکستان کی قرار داد اسلامی تعاون تنظیم نے منظور کرلی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے گستاخانہ فلم پر شدید اظہار مذمت بھی کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے قرارداد او آئی سی وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی تھی۔ تنظیم میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے سالانہ کورڈینیشن میٹننگ میں گستاخانہ اقدامات کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہاری کے نام پر مستقل گستاخانہ عمل جاری ہیں ، اور یہ تمام تر اقدامات انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے اس معیار کی خلاف ورزی بھی ہے جس میں مذہب کی آزادی کا یقین دلایا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ اقدامات کے بعد دنیا بھر میں پھیلے ایک ارب مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے تنظیم کا خیر مقدم کیا کہ اس نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قراردار منظور کرکے پاکستان کے لوگوں کے پیغامات کو اجاگر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.