30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:8
بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے70افراد کی حالت غیر
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں مذہبی تہوار کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 70 افراد ہسپتال پہنچ گئے،جن میں سے 17 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بھارتی مشرقی مغربی بنگال کے ضلع مدناپور میں مذہبی تہوار کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متاثررین کا کہناتھا کہ کھانا کھا کے انہیں چکر آنے لگے اور معدے میں شدید درداٹھا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد اب بھی علاج کے لئے آرہے ہیں۔ جب کہ میڈیکل ٹیم بھی متاثرہ علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔تازہ ترین میڈیا رپوٹس کے مطابق 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔