تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:18

اقوام متحدہ: جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، ایس ایم کرشنا

جیو نیوز - نیویارک … اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ مرحلہ وار بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرحد پار دہشت گردوں کی تربیت گاہیں ختم کرنے کیلئے کارروائی ہونی چاہئے، افغانستان کے استحکام کیلئے سرحد پار دہشت گرد حملے مشکلات پیدا کررہے ہیں، دہشت گرد بڑی تباہی کیلئے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا، بھارت کئی مذاہب، ثقافتوں پر مشتمل ملک ہے، ہمیں دیگر ممالک کے مذاہب کا احترام ہے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت فلسطین کے مسئلے کے حل کا خواہاں ہے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کے کردار کی بھارت حمایت کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.