تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:56

ایران اپنے جوہری پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا، احمدی نژاد

جیو نیوز - تہران… ایران کے صدر احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ ان کا ملک مغربی پابندیوں اور ملک کی کرنسی کی قدر میں ڈرامائی کمی کے باوجود جوہری منصوبے جاری رکھے گا۔ تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم جوہری معاملے پر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ ایران پر دباوٴ ڈال سکتا ہے تو وہ یقیناً غلطی پر ہے اور اسے اپنا رویہ درست کرنا ہوگا‘دشمن ہمارے تیل کی فروخت میں کمی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن ہم اس کا حل نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی پابندیاں اقتصادی جنگ کی شکل ہیں لیکن ان کی وجہ سے ملک کا جوہری پروگرام متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق منگل کو ریال کی قدر میں مزید نو فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ پیر کو اس کی قدر میں اٹھارہ فیصد کمی ہوئی تھی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.