تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:46

شام، حلب میں3کار بم دھماکے،27افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جیو نیوز - دمشق… شام کے شہر حلب میں ہونے والے 3کار بم دھماکوں میں 27افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے۔ شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔شہر کے وسط میں آج تین کار بم دھماکے ہوئے، عینی شاہدین اور ذرائع کے مطابق میں 27 افراد ہلاک اور 72زخمی ہوگئے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کا کہنا ہے کہ دھماکے فوجی آفیسرز کلب او رہوٹل کے پاس ہوئے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغیوں نے 3 دھماکے کئے۔ حکومت مخالف باغیوں نے حلب کے قدیم علاقے پر پر مکمل کنڑول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.