تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 8:54

شادی کی سالگرہ کے دن مباحثے میں شرکت، مشیل اوباما کا موڈ آف

جیو نیوز - ڈینور… شادی کی 20 ویں سالگرہ کے دن مباحثے میں شرکت پر امریکی خاتون اول کا موڈ آف ہو گیا، کہتی ہیں یہ دن گزارنے کا اس سے برا طریقہ نہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کے شادی کی 20ویں سالگرہ صدارتی ماباحثے کی نظر ہو گئی۔ خاتون اول مشیل اوباما اس صورت حال پر ناخوش ہیں۔ صدر بارک اوباما اپنے شادی کی 20 سالگرہ کے موقع پر ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں مد مقابل رپبلکن اومیدوار رومنی کے ساتھ مباحثے میں مصرف ہیں۔ اوباما کو صدارتی بحث کی تیاری کی وجہ سے خاتون اول کے ساتھ سالگرہ کی تقریب منانے کا موقع نہیں ملا۔ اس سلسلے میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون اول مشیل اوباما نے بتایا کہ اس نے اوباما سے کہا ہے کہ شادی کی سالگرہ کے موقع پر صدارتی مباحثے میں شرکت کرکے وقت گزارنا انتہائی کٹھن ہو گا۔امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی شادی کی سالگرہ ٹیوٹر پر اہلیہ مشل اوباما سمیت 2 کروڈ مداہوں کو رومانٹک پیغامات بھیج کر منائی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.