تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:43

چین میں لینڈ سلائیڈنگ، 18طلباء دب گئے

جیو نیوز - بیجنگ… چین کے جنوب مغربی علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر پرائمری اسکول کے اٹھارہ طلبا مٹی کے تودے میں دب گئے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق واقعہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں پیش آیا،جہاں پرائمری اسکول کی عمارت اور دو فارم ہاوٴس مٹی میں دب گئے اس کے علاوہ ایک مزید شخص بھی ملبہ میں دب گیا ہے۔ زین ہی نامی گاوٴں میں سمتبر میں آنے والے زلزلہ سے 81افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.