4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:2
ترک پارلیمنٹ نے شام پر فوجی کارروائی کی منظوری دیدی
جیو نیوز - انقرہ … ترک پارلیمنٹ نے شام پر فوجی کارروائی کی منظوری دے دی ہے جبکہ شام کی جانب سے بدھ کو ہونے والی بمباری کی معافی مانگ لی گئی ہے۔ ترک نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ شام پر فوجی کارروائی کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کا مطلب جنگ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کو ترجیح دی جائے گی۔ترک نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکی کے پاس شام کی جانب سے بمباری پر جوابی حملے کا حق تھا۔