تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 7:47

ایران میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی

جیو نیوز - تہران… ایران کے مواصلاتی نظام پرگزشتہ روز سائبر حملے کیے گئے جس سے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی جبکہ سائبر اسپیس کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مواصلاتی نظام پر حملے امریکا یا اسرائیل نے کروائے جس کا مقصد جوہری، تیل اور انفارمیشن نیٹ ورک کو نشانہ بنانا تھا۔ سائبراسپیس کونسل کے سربراہ مہدی اخاوان بہابدی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایران کے انفرااسٹرکچر اور مواصلاتی کمپنیز پر شدید حملہ کیا گیا جس کے باعث ہمیں انٹرنیٹ کی سروس محدود کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں مسلسل سائبر حملے ہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.