5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:47
سعودی ڈپٹی چیف انٹیلی جنس شہزادہ عبدالعزیز عہدے سے برطرف
جیو نیوز - ریاض … سعودی فرمانروا نے انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز بن بندر بن عبدالعزیز کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہی دیوان سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جنرل انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے، جبکہ ان کی جگہ جنرل یوسف بن علی الادریسی کو نیا ڈپٹی چیف انٹیلی جنس مقرر کردیا۔