تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:8

امریکی وزیر دفاع کی افغان صدر حامد کرزئی پر کڑی تنقید

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حامد کرزئی کو امریکی فوج پر تنقید کے بجائے اس کی قربانیوں کا احسان مند ہونا چاہیے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ امریکا شدت پسندوں کے پاکستان میں ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے بجائے صرف افغانستان کے دیہات میں جنگ کر رہا ہے۔ ان کے اس بیان کے جواب میں لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ حامد کرزئی کو یاد رکھنا چاہیے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنے 2ہزار فوجیوں کی قربانی دی ہے۔ امریکا افغانستان میں حقیقی دشمن سے نبرد آزما ہے۔ شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں امریکا ، ایساف اور افغانستان نے بھی جانی نقصان اٹھایا ہے۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ اگر افغان صدر ان قربانیوں پر تنقید کے بجائے اس پر شکریہ ادا کریں تو یہ بہتر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.