تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:45

کنیکٹی کٹ:2 برطانوی مسلمانوں کی آج امریکی عدالت میں پیشی

جیو نیوز - کنیکٹی کٹ … برطانیہ سے امریکا کے حوالے کئے گئے پاکستانی نژاد بابر احمد اور سید طلحہ احسان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مصری نژاد عالم دین امام ابو حمزہ، بابر احمد، سید طلحہ احسان، خالد ال فواز اور عادل عبدالباری برطانیہ میں قید تھے، ان پر جہاد کی تبلیغ اور دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ برطانوی حکومت نے انہیں کل رات امریکا کے حوالے کیا تھا۔ برطانوی عدالت نے امریکا کے حوالے کرنے کیخلاف ان افراد کی اپیل مسترد کردی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق بابر احمد اور طلحہ احسان کو آج کنیکٹی کٹ میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ امام ابو حمزہ سمیت 3 ملزموں کے بارے میں امریکی حکام نے کچھ نہیں بتایا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے اور کب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.