تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:11

برطانیہ سے امریکا کے حوالے کیا جانیوالا پاکستانی عدالت میں پیش کر دیا

جیو نیوز - نیو یارک…برطانیہ سے حوالے کیے گئے پاکستانی نژاد کمپیوٹر ایکسپرٹ بابراحمد اوراسکے ساتھیوں کونیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیاہے ،جہاں انہوں نے خود پر عائد دہشتگردوں کی معاونت کے الزامات مستردکردیئے ہیں۔54برس کے ابوحمزہ پر القاعدہ سے تعلق،یمن میں اغوا کی سازش اور امریکا میں دہشتگردی کا تربیتی کیمپ کھولنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔10منٹ کی سماعت کے موقع پرابوحمزہ نے عدالت سے مطالبہ کیاکہ اسے مناسب طبی سہولت فراہم کی جائے۔ کمپیوٹرکے ماہر بابر احمد اور اسکے ساتھی طلحہ احسن کوویب سائٹ کے ذریعے القاعدہ کی معاونت کے الزام کا سامنا تھا۔دونوں نے الزامات کو بے بنیاد ٹہرایا،دیگرملزموں میں سے ایک کا تعلق سعودی عرب اور دوسرے کامصرسے ہے،ان افراد نے بھی اپنے اوپرعائد الزامات کو مستردکردیاہے۔ ملزموں کو مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں منگل کودوبارہ پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.