8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 7:44
خلیج تعاون کونسل کے وزرائے اطلاعات کا اجلاس کل ہو گا
جیو نیوز - ریاض… خلیج تعاون کونسل کے وزرائے اطلاعات کا اجلاس کل(منگل) ہو گا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات و ثقافت کا اہم اجلاس منگل کو ریاض میں ہو گا۔ اجلاس میں کونسل کے رکن ملکوں میں میڈیا اور دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر غور کیا جائیگا۔