تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 8:19

یونان میں مسافرکشتی میں دھماکا، کپتان ہلاک

جیو نیوز - ایتھنز…یونان کے جنوبی جزیرے کوس میں ایک کشتی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں مسافر کشتی کا کپتان جاں بحق اور 5مسافر زخمی ہوگئے ۔ یونانی ساحلی محافظ حکام نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ کشتی پر موجودایک ٹب کو دھماکا خیز سفوف کے ساتھ بھرا گیا تھا جیسے کہ آتشبازی کیلئے بھرا جاتا ہے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے باعث کشتی کا کپتان ہلاک جبکہ ہالینڈ کے دو سیاح ، ایک بلجین اور 2جرمن بچے زخمی ہوگئے ۔ کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ ان زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ متاثرہ کشتی کو واپس کنارے پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت کشتی پر 26افراد موجود تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.