تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:0

افغانستان میں خودکش کار بم دھماکا، 2 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

جیو نیوز - کابل … افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم دھماکے میں 2 انٹیلی جنس اہل کار ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق خودکش کار بم دھماکا ایک پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر ہوا، دھماکے میں 2 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.