9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 8:44
گستاخانہ فلم کیخلاف لندن میں پرامن اور منظم مظاہرہ کیا جائیگا
جیو نیوز - برمنگھم …گستاخانہ فلم کیخلاف لندن میں پرامن اور منظم مظاہرہ کیا جائے گا،یہ مظاہرہ 14اکتوبر کو کیا جائے گا ۔بر طانیہ میں مسلمانوں کی تنظیم مسلم ایکشن فورم کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ برطانیہ بھر میں ہر سطح پر احتجاج جاری رہے گا اور 14اکتوبر بروز اتوار لندن میں ’گوگل‘ اور ’یو ٹیوب‘ کے دفاتر کے سامنے پرامن پرزور اور منظم احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔