تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:12

انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تیزی لا رہے ہیں، فرانسیسی صدر

جیو نیوز - پیرس… فرانس انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر سلامتی کو یقینی بنانے اور نسل پرستانہ حرکتوں کی روک تھام کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب فرانس کی پارلیمنٹ شدت پسندوں کو دی جانے والی سزا مزید سخت کرنے سے متعلق مسودہ قانون کا جائزہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.