تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:47

ایران پر اسرائیلی حملہ امریکی معیشت کیلئے تباہ کن ہو گا،امریکی سروے

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکیوں کی اکثریت نے ایران پر امکانی اسرائیلی حملے کو امریکا کے لئے خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایسی غلطی کی تو امریکی معیشت کے لئے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے حوالے سے سروے کیا ہے۔ سروے میں لوگوں سے ایران پر امکانی حملوں کے سلسلے میں رائے حاصل کی گئی تو اس کے کیا نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق اکثر امریکیوں نے ایران پر امکانی حملے کو امریکا کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غلطی کی گئی تو امریکہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ معیشت کو تباہ کن نقصان ہوگا جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پوزیشن بدترین ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.