10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:25
امریکا کے 2 سائنسدانوں نے کیمسٹری کا نوبل انعام جیت لیا
جیو نیوز - اسٹاک ہوم … امریکی سائنسدان رابرٹ لیفکووٹز اور برائن کوبلکا کیمیا کیلئے نوبل انعام کے مشترکہ طور پر حقدار قرار پائے ہیں۔ سوئیڈن میں ہونے والی نوبل انعام کی تقریب میں لیفکووٹز اور کوبلکا کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں مشترکہ طور پر نوبل انعام برائے کیمیا کا حقدار قرار دیا گیا۔ رابرٹ لیفکووٹز اور برائن کوبلکا دونوں کا تعلق امریکا سے ہے۔ دونوں سائنسدانوں کو ماحول کے مطابق جسمانی خلیات کے ردعمل پر اہم تحقیق کرنے پر انعام دیا جائے گا۔ امریکی سائنسدانوں کو نوبل انعام رواں سال دسمبر میں دئیے جائیں گے۔