تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:12

فرانس:پاکستانی کمیونٹی کی ملالہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…پاکستان کی مایہ ناز بچی ملالہ یوسف زئی (ستارہٴ جرأت) پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حملہ آور درندوں کو کچلنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے، قوم کو اس بچی سے بہت سی توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں۔ یہ مطالبہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت عابد مغل ،چوہدری اورنگ زیب پاپا،پی پی کے منیر ملک، لطیف ملک، پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئر نائب چوہدری محمد اکرم وسن اور محمد اسلم مٹھائی والے، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیف آرگنائزرمیاں محمد حنیف اور محمد نواز تارڑنے ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عابد مغل نے کہا کہ میں ملالہ یوسف زئی کے مکمل علاج اور اعلیٰ تعلیم کیلئے تمام تر اخرجات برداشت کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک بچی جس نے حق کی آواز اٹھائی تھی اس کو درندوں نے گولی کانشانہ بنا کر دنیا بھر کے لوگوں کو تشویش اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، دنیا بھر میں بسنے والے صاحب دل دعا گو ہیں کہ ملالہ یوسف زئی کو الله تعالہ جلد از جلد صحت یابی کردے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.