تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:49

شام میں گزشتہ روز جھڑپوں اورحملوں میں فوجیوں سمیت 210 افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق…شام میں گزشتہ روز مختلف جھڑپوں اورحملوں میں شامی فوجیوں سمیت 210 افراد ہلاک ہوئے ،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں باغیوں اورفوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں 210 افراد مارے گئے۔ہلاک ہونے والوں میں 87 شامی فوجی ،64 مزاحمت کار اور 59 شہری شامل ہیں۔36 فوجی صوبہ عدلیب میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوئے۔ شام میں 19 ماہ سے جاری جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہزار ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.